کولار 17 دسمبر(ایس او نیوز)ضلع کولارمیں آل انڈیا ائیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن (آئیٹا)کا ضلعی نظم عمل میں آیا۔ اتوار کو منعقدہ نشست کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس میں جناب سید اصغر جاوید صاحب نے افتتاحی کلمات پیش کیے۔ آئیٹا کے ریاستی سیکرٹری جناب یاسین بھکبا صاحب نے ائیٹا کے مقاصد اور اس کی اہمیت بیان کی اور اساتذہ و طلباء کی رہنمائی میں آئیٹا کے کردار کو واضح کیا۔ شرکا کے سوال و جوابات کی سیشن میں آئیٹا کے ریاستی صدر جناب رضا مانوی صاحب نے ائیٹا کے کام کو اجاگر کیا اور شرکا کے سوالات کے تشفی بخش جوابات دیے ۔ بعد ازاں شرکہ کے مشورے سے آئیٹا کی ضلعی کمیٹی ترتیب دی گئی۔
جناب مجیب پاشاہ صاحب اعزازی صدر، جناب سید اصغر جاوید صاحب کو ضلعی صدر ،جناب ایازاحمد صاحب کو ضلعی سیکرٹری اور محترمہ شاہ تاج صاحبہ کو ضلعی خاتون کنوینرکی ذمہ داری سونپی گئی۔ ریاستی صدر جناب رضامانوی صاحب نے اختتامی تقریر پیش کی۔ جناب شوکت احمد صاحب نے پروگرام کی نظامت سنبھالی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانےمیں جماعت اسلامی ہند کولار کےناظم علاقہ روح اللہ صاحب اور معاون ناظم علاقہ جناب امجد علی صاحب نے بھرپورتعاون پیش کیا۔